بھارت پر امریکی ٹیرف 50٪ تک پہنچ گیا، روسی تیل خریداری پر کارروائی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔
، امریکا کی جانب سے بھارت پر مجموعی ٹیرف 50فیصد ہوگیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کیونکہ بھارت براہِ راست یا بالواسطہ طور پر روسی فیڈریشن کا تیل درآمد کرتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیا پر اضافی ڈیوٹی عائد کرنا ضروری اور مناسب ہے،۔
بھارت دنیا میں سب سے زیادہ ٹیرف وصول کرتا ہے۔
روسی تیل کی خریداری امریکی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے لیے خطرہ تصور کی گئی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں