کل پولیس انتظار کرتی رہی لیکن کوئی احتجاج کیلئے نہیں نکلا، مریم نواز

مریم نواز کا پی ٹی آئی پر تنقید، احتجاج نہ ہونے پر طنز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس انتظار کرتی رہی ۔
لیکن کل کوئی احتجاج کے لیے نہیں نکلا، فتنوں اور گالم گلوچ کی سیاست ہماری کارکردگی کے سامنے دفن ہوگئی۔
لاہور میں اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کی تقریب سے خطاب کے دوران مریم نواز نے 19 اضلاع سے اس منصوبے کو شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گھروں کی تعمیر کرنے والے مزدور آج اپنے گھر کے مالک بن گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال کےآخرتک ایک لاکھ اپنی چھتیں فراہم کی جائیں گی۔
، اگست کے آخرتک قرضوں کو 75 ہزار تک پہنچایا جائے گا، قرض دہندہ اپنی آمدنی سے باآسانی قرض ادا کرسکے گا۔
مزید کہا کہ قرض دہندہ کو 9 سال کی مدت میں قرض واپس کرنا ہوگا، 7 ماہ میں تقریباً 64 ہزار بلاسود قرضے دیے جاچکے ہیں۔
تقریب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فتنوں اور گالم گلوچ کی سیاست ہماری کارکردگی کے سامنے دفن ہوگئی۔
یہ جلاؤ گھیراؤ والے کیا جانے کہ عوام کی خدمت کا کیا مزا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں