بحریہ ٹاؤن منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت، عطا تارڑ کا انکشاف

بحریہ ٹاؤن منی لانڈرنگ: ہسپتال پر چھاپے میں ناقابل تردید ثبوت برآمد

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال پر چھاپے کے دوران ایک ارب 12 کروڑ روپےکی منی لانڈرنگ کے ثبوت ملے، عطا تارڑ
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نےکہا ہے کہ بحریہ ٹاون کرپشن کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال پر چھاپے کے دوران ایک ارب 12 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے ثبوت ملے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کیخلاف کرپش کیشن میں اہم دستاویزات اور ناقابل تردید ثبوت وفاقی تحقیقاتی ادارے نے حاصل کر لیے ہیں۔
ایف آئی کی تحقیقات میں شواہد اورثبوتوں کیلیے ادارہ کارروائیاں کر رہا ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ بحریہ ٹاؤن منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے لیے سفاری ہسپتال کو بطور فرنٹ آفس استعمال کر رہا تھا۔
گزشتہ روز ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن کے ہستپال پر کامیاب چھاپہ مارا،۔
اس دوران گروپ کے عملے نے وہاں موجود ریکارڈ کو آگ لگانے کی کوشش کی۔
تاہم اس کے باوجود بھی بیشتر ریکارڈ کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں