پنجاب میں صفائی فیس کا نفاذ: شہری اور دیہی علاقوں کیلئے مختلف فیس کا اعلان
پنجاب بھر میں ماہانہ 200 سے لیکر 5 ہزار روپے تک صفائی فیس وصول کرنے کا فیصلہ
حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں ماہانہ صفائی فیس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا،۔
رہائشی علاقوں میں فیس 200، جب کہ کمرشل علاقوں میں زیادہ سے زیادہ 5 ہزار روپے تک ہوگی۔
ترجمان محکمہ بلدیات پنجاب نے کہا ہے کہ شہری اور دیہی علاقوں میں مختلف فیس ہوگی۔
، رہائشی علاقوں میں فیس کم جب کہ کمرشل علاقوں میں فیس زیادہ ہوگی۔
محکمہ بلدیات پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ بلنگ کا سلسلہ ڈیجٹائز ہوگا مگر ابتدائی طور پر 2 ماہ کا بل پرنٹ کرکے دیا جائے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ شہری آن لائن ایپلی کیشن کے ذریعے فیس ادا کر سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آن لائن ایپ استعمال نہ کرنے والوں سے کمپنی کے سپروائزر فیس وصول کریں گے۔
، ستھرا پنجاب مہم 8 ماہ سے چل رہی ہے، جس کے تحت کوئی فیس نہیں لی گئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں