مریم نوازشریف کا ماحولیاتی اقدام: ہڈیارا ڈرین کی صفائی کا انقلابی منصوبہ

مریم نوازشریف کا ماحولیاتی اقدام، صنعتوں کی منتقلی اور صاف ماحول کی طرف پیش قدمی

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا پنجاب میں ماحول اور عوام کی زندگی بچانے کا بڑا فیصلہ
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا پنجاب میں ماحول اور عوام کی زندگی بچانے کا بڑا فیصلہ ،تاریخوں کے تعین کے ساتھ محکموں اوور ضلعی حکام کو اہداف دے دئیے گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا دریائے راوی میں گرنے والے 54کلومیٹر طویل ہڈیارا ڈرین کو صنعتی ، زہریلے کچرے اور مضر صحت گندگی سے پاک کرنے کا انقلابی منصوبہ سامنے آگیا، ۔
فیصل آباد کی آبادیوں سے صنعتیں اور کارخانے انڈسٹریل سٹیٹ منتقل کرنے جبکہ سیالکوٹ میں چمڑا رنگنے کی فیکٹریاں بھی فوری طور پر متعلقہ کارخانوں کے لیے مختص علاقے میں منتقل کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ کے 50 سے زائد صنعتی یونٹس کا زہریلا کچرا ستوکتلہ ڈرین سے ہڈیارا ڈرین میں ڈالنے سے روکنے کے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔
ماحولیاتی تحفظ کے ادارے(ای پی اے) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے سیکرٹر ی صنعت پنجاب، ڈی جی ایل ڈی اے،پنجاب انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کو خط لکھ دئیے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں