وزیراعظم کو اسٹیبلشمنٹ کا اعتماد حاصل ہے، تبدیلی کی افواہیں مسترد

وزیراعظم کو اسٹیبلشمنٹ کا اعتماد حاصل ہے، ذرائع

وزیراعظم کو اسٹیبلشمنٹ کا اعتماد حاصل ہے، تبدیلی کی افواہیں بے بنیاد قرار
اسلام آباد : وفاقی حکومت میں ممکنہ تبدیلی سے متعلق حالیہ قیاس آرائیوں کے درمیان، معتبر اور باخبر ذرائع نے ان افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان تعلقات “انتہائی خوشگوار” ہیں اور عسکری قیادت وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتی ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں پسِ پردہ کسی تبدیلی کی غیر مصدقہ خبریں گردش کرتی رہیں،۔
جن میں یہ بات بھی شامل تھی کہ ایک وفاقی وزیرِکو شہباز شریف کی جگہ وزیراعظم بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
تاہم ایک سینئر حکومتی عہدیدار نے اس امکان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پنڈی اور اسلام آباد کے درمیان معاملات بالکل ویسے ہی اچھے ہیں جیسے پہلے تھے۔
حکومت اور سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ سے وابستہ ذرائع نے تصدیق کی کہ موجودہ سیٹ اپ کو مکمل حمایت حاصل ہے اور سیاسی سیٹ اپ میں فوری طور پر کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں