اقلیتوں کے تحفظ اور احترام پر کوئی سمجھوتا نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

اقلیتوں کے تحفظ، ترقی اور احترام پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اقلیتیں پاکستانی معاشرے کا حسن اور سر کا تاج ہیں۔
، اقلیتوں کے تحفظ، ترقی اور احترام پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔
اقلیتوں کے قومی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کا پاکستان سب کا وطن ہے۔
اور سب یہاں اپنے عقیدے کے ساتھ محفوظ اور آزاد ہیں۔
، وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لئے سرگرم تمام اقلیتی بہن بھائیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت مینارٹیز کو تعلیم وترقی اور فلاح وبہبود کا پورا حق دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
، تاریخ میں پہلی بار پنجاب کو اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے مینارٹی کارڈ متعارف کرانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں