16 اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف

16 اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان
11 روز میں عالمی منڈی میں پٹرولیم خام تیل کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ۔
گزشتہ 11 روز میں عالمی منڈی میں امریکی خام تیل 5 ڈالر 71 سینٹ سستا ہوگیا۔
امریکی خام تیل کی فی بیرل ٹریڈ 69.26 ڈالر سے کم ہو کر 63.48 ڈالر پر آگئی۔
11 روز میں برطانوی برینٹ کی فی بیرل قیمت میں 5 ڈالر 72 سینٹ کی کمی ۔
برطانوی برینٹ 71.70 ڈالر سے کم ہو کر 65.98 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 15 اگست کو کیا جائے گا۔
قیمتوں کے تعین کی حتمی ورکنگ اوگرا 15 اگست کو وزارت خزانہ کو بھجوائے گا۔
وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے یا کم کرنے کی مجاز ہے۔
وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری ہوگا۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 سے 31 اگست تک رہے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں