شوگر سیکٹر کی ڈی ریگولیشن کا فیصلہ، وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس
شوگر سیکٹر کو مکمل طور پر ڈی ریگولیٹ کردیا جائے گا، وزیر خزانہ
چئیرمین کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) ڈاکٹر کبیر سدھو نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو چینی بحران کی وجوہات پر بریفنگ میں بتایا ہے کہ شوگر ایڈوائزی بورڈ نے گزشتہ سال حکومت کو درست تخمینہ فراہم نہیں کیا تھا۔
، غلط تخمینوں کی بنیاد پر چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ شوگر سیکٹر کو مکمل طور پر ڈی ریگولیٹ کردیا جائے گا۔
وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس کے دوران چئیرمین سی سی پی ڈاکٹرکبیر سدھو نے چینی بحران کی وجوہات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چینی کی ایکسپورٹ سے ملک میں چینی کے ذخائر ضرورت سے کم ہوگئے تھے۔
شوگر ایڈوائزی بورڈ نے گزشتہ سال جون سے اکتوبرکے دوران گنے کی پیداوار، دستیاب اسٹاک اور چینی کی پیداوار سے متعلق حکومت کو درست تخمینہ نہیں بتایا تھا۔
، غلط تخمینوں کی بنیاد پر حکومت نے ایکسپورٹ کی اجازت دے دی تھی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں