ہونہار سکالرشپ پروگرام نوجوان طلبہ کے خوابوں کی تعبیر: مریم نواز

ہونہار سکالرشپ پروگرام: پنجاب کے طلبہ کے لیے سنہری موقع

ہونہار سکالرشپ پروگرام نوجوان طلبہ کے خواب پورے کر رہا ہے: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہونہار سکالرشپ پروگرام نوجوان طلبہ کے خواب پورے کر رہا ہے۔
نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر نوجوان ملت کے مقدر کا ستارہ ہے اور ہمیں اپنے نوجوانوں پر فخر ہے، نوجوان پاکستان اور بالخصوص پنجاب کا روشن مستقبل اور قابلِ قدر سرمایہ ہیں۔
، ہم نوجوانوں کے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے تمام وسائل نچھاور کرنے کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہونہار سکالرشپ پروگرام نوجوان طلبہ کے خوابوں کی تعبیر بن رہا ہے۔
، سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کے ذریعے ہزاروں نوجوان جدید علوم و ٹیکنالوجی سے مستفید ہو رہے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں