یاسمین راشد اور دیگر کی جائیداد ضبط، انسداد دہشتگردی عدالت کا حکم

یاسمین راشد اور دیگر کی جائیداد ضبط، 10 سال قید اور لاکھوں جرمانہ

یاسمین راشد، عمرسرفراز، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم
انسداددہشتگردی عدالت نے 9 مئی جلاؤگھیراؤ کے دو مقدمات میں ملزمان یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری کی جائیدادیں ضبط کرنے اور سزایافتہ مجرموں کے جیل وارنٹ جاری کر دئیے۔
عدالت نے ڈاکٹریاسمین راشد کو 10سال قید، 6لاکھ جرمانے کی سزاسنائی۔
، اعجازچوہدری، میاں محمودالرشید، عمرسرفراز کو بھی 10، 10سال قید، 6، 6لاکھ جرمانے کی سزاسنائی۔
عدالت نے گزشتہ روز ملزمان کے خلاف 2کیسز کا فیصلہ سنایا تھا۔
ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان اور تھانہ سرور روڈ میں مقدمات درج ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں