خیبر اور باجوڑ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا حتمی فیصلہ

خیبر اور باجوڑ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، حکومتی مؤقف سامنے آگیا

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ اور خیبر میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔
باجوڑ میں شدت پسندوں کے ساتھ ہونے والا جرگہ ناکام ہوگیا۔
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ اور خیبر میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔
خیبر اور باجوڑ میں 600 زائد دہشتگرد موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق قبائلی عمائدین کے جرگے نے فتنہ الخوارج سے علاقہ چھوڑنے سمیت 3 مطالبات کیے تھے تاہم فتنہ الخوارج نےعلاقہ چھوڑنے سےانکار کردیا ہے۔
باجوڑ کی تحصیل ماموند کے دوعلاقوں میں تقریباً 300 دہشتگرد موجود ہیں، باجوڑ کی تحصیل ماموند کی آبادی 3 لاکھ سے زیادہ ہے،۔
باجوڑ میں 40 ہزار سے زیادہ افراد اپنے علاقے چھوڑچکے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق خیبر میں بھی 350 سےزیادہ دہشتگرد موجود ہیں، ۔
خیبراور باجوڑ میں موجود دہشتگردوں میں سے 80 فیصد سے زیادہ افغانی ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں