بھارتی چاول پر امریکی محصولات سے پاکستانی باسمتی کی مانگ میں اضافہ
بھارتی چاول پر امریکی محصولات، پاکستان کے لیے نئی راہیں کھل گئیں
امریکا کی جانب سے بھارتی باسمتی چاول پر بھاری ٹیکس عائد ہونے سے پاکستانی برآمدات کو نمایاں فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بھارتی مصنوعات بشمول باسمتی چاول پر 50 فیصد محصول عائد کیے جانے سے امریکا میں تجارتی بہاؤ کی سمت بدل گئی ہے،۔
جس نے پاکستان کو امریکی چاول کی مارکیٹ میں اپنا حصہ بڑھانے کا موقع فراہم کیا ہے۔
پاکستان کے باسمتی چاول کی برآمدات میں حالیہ برسوں میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔
رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ریپ) کے مطابق مالی سال 2024 میں پاکستان نے تقریباً 7 لاکھ 72 ہزار 725 ٹن باسمتی چاول برآمد کیے-
، جن سے 87 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا، ۔
جو پچھلے مالی سال کے 5 لاکھ 95 ہزار 120 ٹن (مالیت 65 کروڑ 4 لاکھ ڈالر) سے کہیں زیادہ ہے،۔
فی ٹن اوسط برآمدی قیمت بھی ایک ہزار 92 ڈالر سے بڑھ کر ایک ہزار 134 ڈالر تک پہنچ گئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں