نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی، عالمی دن پر وزیراعظم کا پیغام
نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے مکمل آگاہی ترجیح ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے مکمل آگاہی حکومت کی ترجیح ہے۔
نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دنیا بھر بالخصوص پاکستان کی نوجوان آبادی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
، پاکستان کی نوجوان آبادی عزم و ہمت اور بہادری کی مثال ہے،۔
ہماری نوجوان آبادی ملکی معاشی ترقی میں بنیادی پہیے کی حیثیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال یہ دن مقامی نوجوان آبادی کیلئے مستحکم ترقیاتی اہداف کے تناظر میں منایا جا رہا ہے۔
، نوجوان قومی اورعالمی افق پر ملک کا نام روشن کرتے ہیں، نوجوان مقامی سطح پر بھی معیشت میں اپنا تعمیری کردار ادا کر رہے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں