باجوڑ میں دہشتگردوں کو پناہ دینے پر سخت کارروائی کا اعلان

دہشتگردوں کو پناہ دینے پرعلاقہ بدر کیا جائیگا، ملک کا دفاع کریں گے: باجوڑ کی لرآمدک قوم کا اعلان

باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کی لرآمدک قوم نے بھی گرینڈ جرگے کے بعد دہشت گردوں کو پناہ نہ دینے کا اعلان کردیا۔
باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے لرآمدک قوم کا گرینڈ جرگہ تحصیل سلارزئی کے علاقہ بارو میں ملک فضل ربی کے رہائشگاہ پر ہوا جس میں قوم کے مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
جرگے میں فیصلہ کیا گیا کہ سالارزئی میں کسی کو بھی اجازت نہیں دیتے کہ وہ امن خراب کریں یا دہشت گردی پھیلائےیں، دہشت گردوں کو پناہ نہیں دیں گے۔
، اگر کسی نے پناہ دی تو ان کو علاقہ بدر کیا جائے گا۔
گرینڈ جرگے سے ملک گل کریم خان،ملک فضل ربی، ملک شیر بہادر اور دیگر نے خطاب کیا اور کہا کہ ہر صورت میں اپنے ملک کا دفاع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سالارزئی کے سرزمین پر کسی قسم کی دہشت گردی کو قبول نہیں کرینگے اور اپنا علاقہ نہیں چھوڑیں گے بلکہ اپنا علاقے کا بھرپور دفاع کرینگے۔
جرگے میں متفقہ طورپر فیصلہ کیا گیا کہ اگر کسی دہشت گرد نے علاقے میں آنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف لشکر کشی کرینگے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں