پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز تیسرا ون ڈے: ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: فیصلہ کن میچ میں قومی ٹیم کی ایک بڑی تبدیلی

تیسرا ون ڈے: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم ٹرینیڈاڈ میں کھیلے جانے والے ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔
، فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ نسیم شاہ کو فائنل اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کریں گے، ٹیم میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، نائب کپتان سلمان علی آغا شامل ہیں۔
بارش سے متاثرہ دوسرے ایک روزہ میچ میں میزبان ویسٹ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک،ایک سے برابر کر دی تھی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں