شہباز حکومت میں پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ کم، 16 ماہ میں 1065 ارب کمی

پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ کم، جون 2025 تک بڑی کمی ریکارڈ

شہباز حکومت کے 16 ماہ میں پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 1065 ارب روپے کم
موجودہ حکومت کے ابتدائی 16 ماہ کے پاور سیکٹر کے گردشی قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
دستاویز کے مطابق موجودہ حکومت کے پہلے 16 ماہ میں پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ایک ہزار 65 ارب روپے کم ہوگیا ہے۔
دستاویز کے مطابق جون 2025ء تک پاور سیکٹر کا گردشی قرض ایک ہزار 614 ارب روپے رہا ۔
جبکہ فروری 2024ء تک پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ کا حجم 2 ہزار 679 ارب روپے تھا۔
مئی 2025ء کے مقابلے جون 2025 میں پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 856 ارب روپے کم ہوا۔
مئی 2025ء تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2 ہزار 470 ارب روپے تھا۔
دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں 779 ارب روپے کی کمی ہوئی ۔
اور جون 2024ء تک پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کا حجم 2 ہزار 393 ارب روپے تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں