محکمہ لائیو سٹاک اور فوڈ اتھارٹی کا غیر قانونی سلاٹر ہائوس پر چھاپہ، 310کلو گرام گوشت تلف

ملتان غیر قانونی سلاٹر ہاؤس سے مضر صحت گوشت برآمد، دو گرفتار

ملتان (خصوصی رپورٹر )محکمہ لائیو سٹاک اور فوڈ اتھارٹی ملتان کی مشترکہ کاروائی ،ملتان شہر میں انصاری چوک پر موجود غیر قانونی سلاٹر ہائوس پر چھاپہ۔ 310 کلوگرام مضر صحت گوشت برآمد کر کے تلف کر دیا* دو ملزمان کو موقع سے پکڑ کر حوالہ پولیس کر دیا گیا۔
ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عامر صاحب اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو ڈاکٹر شہزاد علی نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کی۔کاروائی میں ڈاکٹر جواد نذیر سپرنٹنڈنٹ سلاٹر ہائوس ملتان , ڈاکٹر عامر سعید ڈپٹی ڈائریکٹر بریڈ امپروومنٹ، فوڈ اتھارٹی سے ڈاکٹر عمر قیصر اور دونوں محکموں کے دیگر سٹاف نے حصہ لیا۔
ڈائریکٹر لائیو سٹاک ملتان ڈویڑن ڈاکٹر محمود اعجاز گورسی نے کاروائی کو براہ راست مانیٹر کیااور آج صبح دفتر میں منعقدہ فوڈ اتھارٹی اور لائیوسٹاک کے افسران کی مشترکہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ان کو منسٹر لائیو سٹاک اور سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق مضر صحت گوشت فروخت کرنے اور غیر قانونی سلاٹر ہائوسز چلانے والے قصابوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے کے لیے ہدایات دیںمیٹنگ میں ڈاکٹر غلام نبی ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ملتان اور ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر عمیر بھی موجود تھے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں