بلوچستان ہائیکورٹ موبائل انٹرنیٹ بندش پر حکام کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم
بلوچستان ہائیکورٹ: موبائل انٹرنیٹ کی بندش پر سیکریٹری داخلہ، پی ٹی اے حکام ذاتی حیثیت میں طلب
بلوچستان ہائیکورٹ نے صوبے میں موبائل انٹرنیٹ کی بندش پر سیکریٹری داخلہ اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ریجنل ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے 15 اگست کو مکمل تفصیلات کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
بلوچستان ہائیکورٹ میں موبائل انٹرنیٹ کی بندش پر سماعت چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار حلیم احمد حلیمی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔
عدالت عالیہ نے سیکریٹری داخلہ اور پی ٹی اے کے ریجنل ڈی جی کو ذاتی حیثیت میں 15 اگست کو طلب کرلیا۔
بلوچستان ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ سیکریٹری داخلہ اور پی ٹی اے کے ڈی جی مکمل تفصیلات کے ساتھ حاضر ہوں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں