ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ہرایا، 34 سال بعد ون ڈے سیریز جیت لی

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ہرایا، جیڈن سیلز اور شائے ہوپ کی شاندار کارکردگی

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 202 رنز سے ہراکر 34 سال بعد ون ڈے سیریز جیت لی
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو تیسرا ون ڈے 202 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا کر 34 سال بعد ون ڈے سیریز 1-2 سے جیت لی۔
تاروبا میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 294 رنز اسکور کیے۔
شائے ہوپ نے 120 اور جسٹن گریوز نے 43 رنز بنائے،۔
جواب میں پاکستان کی ٹیم صرف 92 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
سلمان آغا 30 رنز بناکر نمایاں رہے، پاکستان کے 8 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے،۔
ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز نے 6 وکٹیں لیں۔
جیڈن سیلز کی 6 وکٹوں کی شاندار کارکردگی (جو ون ڈے انٹرنیشنل میں کسی ویسٹ انڈین باؤلر کی دوسری بہترین کارکردگی ہے)۔
اور شائے ہوپ کی ناقابلِ شکست سنچری نے پاکستان کو دونوں اننگز میں بے بس کر دیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں