اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول، او آئی سی اجلاس جلد جدہ میں ہوگا

اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول، او آئی سی کا اجلاس جلد جدہ میں ہوگا، اسحٰق ڈار

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کسی صورت قبول نہیں۔
، اس معاملے پر مسلم ممالک کا اجلاس جلد جدہ میں ہوگا۔
حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے اور سفارتی محاذ پر بھی پیش رفت ہو رہی ہے۔
، یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک مضبوط اسلام کا قلعہ بن کر نہ ابھرے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومتِ پاکستان، وزیراعظم شہباز شریف اور وزارتِ خارجہ غزہ پر اسرائیلی قبضے کی بھرپور مذمت کرچکے ہیں۔
اور ہماری جانب سے عالمی سطح پر اس معاملے پر مؤثر آواز بلند کی گئی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں