پاکستان کی قومی اے آئی پالیسی: 6 ستونوں پر مبنی فریم ورک جاری

پاکستان کی قومی اے آئی پالیسی: تحقیق، فنڈنگ اور عالمی تعاون کی حکمت عملی

پاکستان کی قومی اے آئی پالیسی جاری، 6 ستونوں پر مبنی فریم ورک تیار کرلیا گیا
پاکستان کی قومی مصنوعی ذہانت (اے آئی) پالیسی میں اے آئی کو فروغ دینے کے لیے 6 ستونوں پر مبنی فریم ورک تیار کرلیا گیا ہے۔
وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اینڈ ٹیلیی کمیونیکیشن (ٹیلی کام) نے پاکستان کی قومی اے آئی پالیسی جاری کردی ہے،۔
پالیسی دستاویز کے مطابق ملک بھر میں مصنوعی ذہانت کے مراکز قائم کیے جائیں گے-
، اے آئی تحقیق اور گرانٹس کے لیے فنڈنگ مختص کی جائے گی۔
مقامی بڑے آرٹیفیشل انٹیلیجنس لینگویج ماڈلز تیار کیے جائیں گے، جدت، سیکیورٹی، تبدیلی، انفرااسٹرکچر اور عالمی تعاون پر توجہ مرکوز کی جائے گی-
، اے آئی انوویشن ایکو سسٹم کے ذریعے اسٹارٹ اپس اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں (ایس ایم ایز) کی ترقی پر نظر مرکوز کی جائے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں