پاکستان کی معیشت میں بہتری اور سی پیک کی پیشرفت، چینی سفیر کا بیان
پاکستان کی معیشت میں بہتری ہوئی ہے، سی پیک کی تعمیر میں کامیابی کا تناسب 90 فیصد ہے: چینی سفیر
چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے اسلام آباد میں سی پیک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۰۔
، پاکستانی عوام سی پیک کے تحت تعاون کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان کی معیشت میں بہتری ہوئی ہے، سی پیک کی تعمیر میں کامیابی کا تناسب 90 فیصد ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق چینی سفیر کا کہناتھا کہ اُمید ہے وقت کے ساتھ سی پیک میں سیکیورٹی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔
، پاکستان اور چین انسداد دہشت گردی پر ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔
، موجود مسائل پر باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے سے قابو پایا جا سکتا ہے، سی پیک کے ثمرات پورے خطے میں پھیل سکتے ہیں۔
چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کافی بہتر ہو چکی ،شرح نمو 2.6 فیصد بڑھی ہے،۔
چینی صدر نے بھی کہا کہ سی پیک کے ذریعےہم نہ صرف چین نہیں بلکہ خطے کی تعمیر کریں گے، ۔
بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کو ہم اڑان پاکستان پروگرام کے ساتھ باہم منسلک کر سکتے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں