ای سی سی نے پی ٹی وی کیلئے فنڈز منظور کیے، انگلش چینل کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ

ای سی سی نے پی ٹی وی کیلئے فنڈز منظور کیے، لیدر اور اسٹیل سیکٹر میں اہم فیصلے

ای سی سی نے پی ٹی وی کارپوریشن کیلئے 2 ارب 82 کروڑ90 لاکھ روپے کی منظوری دیدی
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران پی ٹی وی کارپوریشن کیلئے 2 ارب 82 کروڑ 90 لاکھ روپے ، پی ٹی وی کے انگلش نیوز چینل کی اپ گریڈیشن کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی گئی ہے ۔وزارت خزانہ کے مطابق ای سی سی نے چینل کو خود کفیل اور مالی طور پر مستحکم بنانے کا منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی ، لیدر مصنوعات کی درآمد و برآمد کیلئے ہیلتھ قرنطینہ سرٹیفکیٹ کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے ۔ لیدر انڈسٹری کو عالمی منڈی میں مسابقتی بنانے کیلئے اہم فیصلہ کیا گیا ۔وزارت موسمیاتی تبدیلی کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ ، برازیل میں ہونے والے کاپ 30 اجلاس میں شرکت کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی گئی ۔ پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر صنعتی اسٹیٹ قائم کرنے کی منظور ی دیدی گئی ، صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ، روزگار کے مواقع اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں