قائداعظمؒ کے وژن کے مطابق پاکستان کے عالمی وقار کو مزید بلند کریں گے،اسحاق ڈار
جشن آزادی پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ یومِ آزادی پر میں پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں،۔
قیام پاکستان کیلئے لازوال قربانیاں دے کر حق کی راہ ثابت قدم رہنے والے آباؤ اجداد کو سلام پیش کرتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ “لا الہ الا اللہ” کے پرچم تلے متحد پاکستانیوں کو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔
، عسکری تیاری،اصولی خارجہ پالیسی،اجتماعی ثابت قدمی نےپاکستان کو وسیع عالمی حمایت دلائی۔
، قائداعظمؒ کے وژن کے مطابق پاکستان کے عالمی وقار کو مزید بلند کریں گے۔
، اپنے اسٹریٹجک اور معاشی مفادات کو پُرامن ہمسائیگی کے اصول پر آگے بڑھائیں گے۔
، یومِ آزادی اورمعرکہ حق ہمیں سرحدوں کےدفاع،سچائی،انصاف،وقار کےاصول کی پاسداری یاد دلاتا ہے۔
، ذمہ دار،امن پسند جمہوری ملک ہونا ہی پاکستان کی خارجہ پالیسی ہے۰
، متحد رہ کر جمہوری اقدار کی حفاظت اور مضبوط، باوقار،خوشحال پاکستان کی تعمیر کریں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں