مٹھی بھر لوگ بندوق کے زور پر پاکستان کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں: سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ مٹھی بھر لوگ بندوق کے زور پر پاکستان کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پاکستان کیلئے ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔
، ہماری بہادر افواج نے معرکہ حق میں بھارت کے دانت کھٹے کئے، جس پر اپنی بہادر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
بھارت کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہوئی۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے بھی معرکہ حق میں قائدانہ صلاحیت دکھائی۔
، جس پر انہیں بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں، گوادر سے لیکر ژوب تک جشن آزادی منایا جا رہا ہے۔
، بلوچستان کے لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں، بلوچستان کے عوام نے گوادر سے لیکر ژوب تک جشن آزادی منایا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں