گوادر میں بجلی کی بندش اور پانی کی کمی کے حل کیلئے 13 رکنی کمیٹی تشکیل

گوادر میں بجلی کی بندش اور پانی کی کمی کیلئے فوری اور وسط مدتی منصوبہ تیار

وزیر اعظم شہباز شریف نے گوادر میں بجلی کی بندش اور پانی کی کمی کے مستقل حل کے لیے 13 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
جس کا اجلاس کل (جمعہ) کو متوقع ہے۔ کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کو پانی اور بجلی کے مسائل پر بحث کرنے اور وزیر اعظم کے غور اور فیصلے کے لیے اجلاس کے فوراً بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کمیٹی کو 7.5 ایم جی ڈی واٹر سپلائی اسکیم اور 1.2 ایم جی ڈی سمندری پانی کو صاف کرنے والے پلانٹ دونوں سے گوادر شہر کو بلاتعطل پانی کی فراہمی کے لیے ایک فوری حل تجویز کرنے کا کام سونپا گیا ہے-
، جو کہ چار سے پانچ دنوں میں قابل عمل ہو، اور ساتھ ہی ضلع کو بجلی اور پانی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے ایک وسط مدتی حل تجویز کرنے کا کہا گیا ہے، جس پر چار سے پانچ ماہ کے اندر عمل کیا جاسکے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں