کھاد کی قیمتوں میں اضافہ، حکومت کا سخت ردعمل اور متبادل اقدامات

کھاد کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کا سخت ردعمل، متبادل اقدامات زیرِ غور

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے ڈی اے پی کھاد کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمپنیوں سے فوری کمی کا مطالبہ کیا اور خبردار کیا کہ تعاون نہ ہوا تو متبادل اقدامات کیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے ڈائی امونیم فاسفیٹ (ڈی اے پی) کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ کسانوں کے تحفظ اور ملکی غذائی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر قیمتیں کم کریں۔
کھاد جائزہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے خبردار کیا کہ اگر کمپنیوں نے مناسب اور منصفانہ قیمتوں کو یقینی بنانے میں تعاون نہ کیا تو حکومت کسانوں کو سہولت دینے کے لیے متبادل اقدامات پر غور اور عمل درآمد کرے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں