دنیا کو واضح پیغام دیدیا کہ پاکستانی قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے دنیا کو واضح پیغام دیدیا ہے کہ پاکستانی قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے۔
پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سال یوم آزادی کا جشن منفرد ہے۔
مئی میں معرکہ حق نے دو قومی نظریے پر مہر ثبت کی۔ دو قومی نظریہ ایک حقیقت بن کر ابھرا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن نے پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں پاکستان پر جارحیت مسلط کی۔
پاکستان کا تشخص مجروح کرنے کی کوشش کی جب کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کے ساتھ معرکہ حق کی تاریخی فتح کا جشن منایا جا رہا ہے۔
ہم نے آزادی کا تحفظ کیا اور دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستانی قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے۔
جنگ میں بہترین حکمت عملی اپنا کر افواج پاکستان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں