بلاول بھٹو زرداری کو نشان پاکستان، اعلیٰ ترین سول اعزاز آج دیا جائے گا
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور اُن کے ساتھ وفد کو آج سب سے بڑا سویلین اعزاز دیا جائے گا۔
اس سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی فورمز پر پاکستان کا مؤقف اجاگر کرنے پر بلاول کو اعلیٰ ترین سول اعزاز دیاجا ئے گا۔
یاد رہے کہ بلاول بھٹو نے بھارتی جارحیت پر عالمی برادری کو پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا تھا۔
انہوں نے یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کا امن کا بیانیہ پیش کیا تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں