یوم آزادی پر عطا اللہ تارڑ کا پیغام، پاکستانی قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے
یوم آزادی پر امریکی رہنماؤں کا پاکستانی قوم سے اظہارِ یکجہتی اور مبارکباد
یوم آزادی پاکستان کے موقع پر امریکی ایوانوں سے پاکستانی عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی اور محبت کا اظہار کیا گیا۔
اور امریکی رہنماؤں نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔
نیو جرسی ریاستی اسمبلی کی پہلی مسلمان اور پاکستانی نژاد رکن شمع حیدر نے خصوصی پیغام میں کہا کہ آج ہم اس حوصلے، وژن اور قربانی کا جشن مناتے ہیں۔
جس سے ہمیں مادرِ وطن ملا، ہم جہاں بھی ہوں، پاکستان ہمارے دلوں میں بستا ہے۔
آئیے اپنے ورثے کی عزت کریں، اتحاد کو مضبوط بنائیں اور مل کر ترقی کے لیے کام کریں۔
امریکی کانگریس کی رکن نکول مالیو ٹاکس نے کہا کہ اسٹیٹن آئی لینڈ اور جنوبی بروکلین میں پاکستانی امریکیوں کی بڑی اور بڑھتی ہوئی کمیونٹی مقیم ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں