پاکستان ذیابیطس کی شرح میں اضافہ: ہر 10 میں سے ایک شخص متاثر
پاکستان میں ہر 10 میں سے ایک شخص ذیابیطس میں مبتلا ہے : طبی ماہرین
پاکستان میں ذیابیطس کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے ، طبی ماہرین کہتے ہیں پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں میں سے ہر 10 میں سے ایک ذیابیطس فٹ کے مرض میں مبتلا ہے۔
، جس کے باعث 34 لاکھ سے زائد افراد شدید زخموں یا پاؤں کٹنے کے خطرے سے دوچار ہیں۔
کراچی میں جدید ملٹی ڈسپلنری کلینک کے افتتاح کے موقع پر پروفیسر زاہد میاں کاکہناتھا کہ ذیابیطس دنیا بھر میں گردوں کی ناکامی اور پاؤں کٹنے کی سب سے بڑی وجہ ہے اور فالج کے اہم ترین اسباب میں سے ایک ہے۔
یہ محض اعداد و شمار نہیں بلکہ زندگیاں ہیں جو ضائع ہو رہی ہیں یا ہمیشہ کے لیے بدل رہی ہیں ۔
ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ یہ مرض خاموشی سے دل کے دوروں، فالج، گردوں کی ناکامی، بینائی کے ضیاع اور طویل المعیاد معذوری کے واقعات میں خطرناک اضافہ کر رہا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں