باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلاؤڈ برسٹ سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی

باجوڑ آسمانی بجلی اور کلاؤڈ برسٹ: ہلاکتیں اور نقصانات کی تفصیل

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلاؤڈ برسٹ سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی۔ متعدد گھروں کوبھی نقصان پہنچا۔
آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ باجوڑکی تحصیل سلارزو کے قریب پیش آیا۔ جہاں جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے علاقے میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی۔
راستہ بند ہونے سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی آبادی اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں