بٹگرام میں سیلابی ریلہ، درجنوں افراد پانی میں بہہ گئے

بٹگرام میں سیلابی ریلہ، امدادی کارروائیاں مشکلات کا شکار

بٹگرام: سیلابی ریلے نے تباہی مچادی، درجنوں افراد پانی میں بہہ گئے
خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام میں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی، درجنوں افراد پانی میں بہہ گئے۔ب
ٹگرام کے یوسی شملائی میں آسمانی بجلی اور سیلابی ریلے سے 6 سے 8 مکانات تباہ ہوگئے 30 سے 40 افراد پانی میں بہہ گئے۔10 افراد کی لاشیں مل گئی۔
علاقہ دور ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، مقامی لوگوں نے حکومت سے فوری امدادی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلاؤڈ برسٹ سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے ۔
17 افراد کی تلاش جاری ہے ۔ حادثے میں کئی مکان تباہ ہوگئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں