خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، اموات کی تعداد 146 ہوگئی
خیبرپختونخوا میں طوفانی بارش اور سیلاب نے نظام زندگی تہس نہس کردیا۔
آبی ریلوں اور آسمانی بجلی گرنے سمیت مختلف حادثات میں 146 افراد جاں بحق اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔
سڑکوں اور گھروں سمیت املاک کو بڑا نقصان پہنچا۔خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 78 ہوگئی۔
ڈی سی بونیر کاشف قیوم کا کہنا ہے کہ ضلع بونیرمیں طوفانی بارشوں سے سیلابی ریلوں کے باعث حادثات میں 78 افرادجان سے گئےأ
، جاں بحق افراد میں سے 56 کی لاشیں نکال لیں۔کاشف قیوم کا کہنا ہے کہ صورتحال انتہائی خراب،اموات بڑھنےکا خدشہ ہےأ
، پہاڑی علاقوں میں زیادہ نقصان ہوا، ہیلی کاپٹر کی مدد سے پھنسے افراد کو نکال رہے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں