قدرتی آفات سے 307 اموات، پی ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

پی ڈی ایم اے کا انکشاف: قدرتی آفات سے 307 اموات اور درجنوں زخمی

قدرتی آفات نے307 افراد کی جان لے لی،پی ڈی ایم اے
پی ڈی ایم اے کی جانب سے حالیہ رپورٹ جاری کر دی گئی ،بارشوں ، کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے اب تک 307 معصوم افراد کی جان چلی گئی۔
پی ڈی ایم اے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 307 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوے۔
،جاں بحق افراد میں 279 مرد، 15 خواتین اور 13 بچے شامل تھے۔
رپورٹ کی اعداد و شمار کے حوالے سے زخمیوں میں 17 مرد، 4 خواتین اور 2 بچے شامل تھے،جبکہ مجموعی طور پر 74 گھر وں کو نقصان پہنچاہے،جس میں 63 گھروں کو جزوی اور 11 گھر مکمل منہدم ہو گئے ہیں، یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع سوات،بونیر ، باجوڑ،تورغر،مانسہرہ،شانگلہ اور بٹگرام میں پیش آئے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ كے باعث سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع باجوڑ اور بٹگرام ہیں،امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ شدید بارشوں کا موجودہ سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہےگا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں