ٹرمپ روسی صدر پیوٹن امن معاہدہ: یوکرین جنگ بندی سے آگے دیکھنے کا عندیہ

روسی صدر جنگ بندی نہیں مکمل امن معاہدہ چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر زیلنسکی سے فون پر گفتگو میں کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن جنگ بندی نہیں مکمل امن معاہدہ چاہتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔
امریکی صدر نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن جنگ بندی نہیں چاہتے، پیوٹن جنگ کے مکمل خاتمے کیلئے جامع معاہدہ چاہتے ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں تیز اور مکمل امن معاہدہ جنگ بندی سے بہتر ہے۔
ٹرمپ کے مطاق یوکرین صدر زیلنسکی نے امریکا اور روس کے صدور کی ملاقات کی حمایت کردی۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو چیف اور یورپی رہنماؤں کو بھی فون کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں