ہانیہ عامر خوبصورت ترین اداکارہ، ہالی ووڈ اسٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا
ہانیہ عامر دنیا کی خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل
پاکستان کی اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر 2025-2026 کیلئے دنیا کی 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں بےحد کم وقت میں مشہور ہونے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے خوبصورتی میں ہالی ووڈ اسٹارز امبر ہرڈ اور ایما واٹسن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
فلموں، ڈراموں اور ویب سیریز کو ریٹنگ دینے اور شوبز شخصیات کی رینکنگ پیش کرنے والی ویب سائٹ ’انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس‘ (آئی ایم بی ڈی) کی جانب سے جاری کی گئی۔
فہرست میں ہانیہ عامر کو دنیا کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں چھٹا نمبر دیا گیا ہے۔
اس فہرست میں پہلے نمبر پر 35 سالہ آسٹریلوی اداکارہ مارگوٹ روبی، دوسرے نمبر پر امریکی اداکارہ شیلنی وڈلے تیسرے نمبر پر چینی اداکارہ دلرابا دلمورت، چوتھے نمبر پر کورین اسٹار نینسی مکڈونی پانچویں نمبر پر بھارتی اداکارہ کرتی سینن جبکہ چھٹے پر ہانیہ عامر شامل ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں