میانوالی، چکوال، تلہ گنگ اور اٹک: کلاؤڈ برسٹ اور اربن فلڈنگ کے امکانات
میانوالی، چکوال، تلہ گنگ اور اٹک میں بھی کلاؤڈ برسٹ کا خطرہ ہے، این ڈی ایم اے
مون سون بارشوں و سیلاب کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں، این ڈی ایم اے نے آنے والے دنوں میں میانوالی، چکوال، تلہ گنگ اور اٹک ریجن میں کلاؤڈ برسٹ اور مقامی سطح پر سیلاب کا خدشہ ظاہر کردیا۔
این ڈی ایم اے ایکسپرٹ محمد طیب کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ پاکستان کی طرف بڑھ رہا ہے۔
، مشرقی اور مغربی ہواؤں کے ملاپ سے مون سون اسپیل کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں کلاؤڈ برسٹ جیسے واقعات میانوالی، چکوال، تلہ گنگ اور اٹک میں بھی ہوسکتے ہیں، اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ مون سون کے جاری اسپیل میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
، 17 اگست سے بارشوں میں مزید شدت آنے کا امکان ہے، یہ سلسلہ 22 اگست تک جاری رہے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں