چینی حکومت شرح پیدائش بڑھانے کے لیے والدین کو سالانہ 500 ڈالر دے گی

چین میں شرح پیدائش بڑھانے کا نیا اقدام: چینی حکومت نے سبسڈی پروگرام متعارف کرادیا

شرح پیدائش بڑھانے کے لیے چینی حکومت کا والدین کو پیسے دینے کا اعلان
چینی حکومت نے شرح پیدائش بڑھانے کے لیے پہلی بار قومی سطح پر سبسڈی پروگرام متعارف کراتے ہوئے تین سال سے کم عمر بچوں کے والدین کو سالانہ 500 امریکی ڈالر معاوضہ دینے کا منصوبہ متعارف کرادیا۔
چین اگرچہ سب سے زیادہ آبادی والا دوسرا ملک ہے لیکن وہاں شرح پیدائش انتہائی کم ہے،۔
بچوں کی پیدائش بڑھانے کے لیے چینی حکومت نے حالیہ چند سال میں متعدد اقدامات بھی کیے ہیں ۔
لیکن اس باوجود حکومت کو خاطر خواہ نتائج نہیں ملے۔چینی حکومت ایک خاندان ایک بچہ کی پالیسی بھی ختم کردی تھی۔
جب کہ بچوں کی پیدائش پر دوسری مراعات کا بھی اعلان کیا تھا لیکن اس باوجود وہاں شرح پیدائش نہیں بڑھی ۔
اور 2024 میں مسلسل دوسرے سال وہاں شرح پیدائش کم ترین رہی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں