باجوڑ میں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے پیش نظر کرفیو نافذ

باجوڑ کرفیو: ماموند کے 24 علاقوں میں سڑکوں پر آمدورفت اور گھروں سے نکلنا ممنوع

باجوڑ میں دہشت گردوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے پیش نظر کرفیو نافذ
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند کے 24 علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے پیش نظر کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی منظوری سے ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا ہے ۔
جس کے مطابق کرفیو 16 اگست کی شام 5 بجے سے 21 اگست کی شام 5 بجے تک نافذ رہے گا۔
اس دوران سڑکوں پر آمدورفت اور گھروں سے باہر نکلنا سختی سے ممنوع ہوگا۔
عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ مذکورہ اوقات میں اپنی تمام سرگرمیاں معطل کر کے گھروں تک محدود رہیں۔
اعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی کی صورت میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری متعلقہ افراد پر عائد ہوگی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں