شہباز شریف نواز شریف ملاقات میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن پر تفصیلی بات چیت
شہباز شریف کی جاتی امراء میں نواز شریف سے ملاقات، سیلاب اور دہشت گردی کے خلاف آپریشن پر مشاورت
لاہور: وزیراعظم شہباز شریف جاتی امراء پہنچے جہاں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق شریف برادران کے درمیان ملاقات میں خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلابی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم نے نواز شریف کو کے پی کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اور ریسکیو آپریشن کے حوالے سے آگاہ کیا ۔
جب کہ دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات پر بھی بریفنگ دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو عوام کی ہر ممکن مدد یقینی بنانی چاہیے۔
ساتھ ہی انہوں نے وزیراعظم کو ہدایت کی کہ وہ خود بحالی کے آپریشن کی نگرانی کریں تاکہ متاثرین تک جلد از جلد ریلیف پہنچ سکے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں