امریکی صدر ٹرمپ کا یوکرین امن منصوبہ، جنگ ختم کرنے کی تجاویز
یوکرین نیٹو کو بھول جائے، کچھ علاقے روس کو دینا ہونگے، ٹرمپ نے امن منصوبہ پیش کردیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےروس اور یوکرین کے درمیان امن کا منصوبہ پیش کرتے ہوئے یوکرین پر کچھ علاقے روس کو دینے کا مشورہ دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں یوکرین پر زور دیا ہے کہ وہ روس کو کچھ علاقے دینے پر آمادہ ہوجائے، ۔
بصورت دیگر جنگ جتنی طویل ہوگی، یوکرین مزید زمین کھوتا چلا جائے گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی کے پاس جنگ ختم کرنے کا موقع موجود ہے۔
، لیکن اگر وہ سخت مؤقف پر قائم رہے تو لڑائی لمبی ہوگی اور نقصان صرف یوکرین کا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ صدر زیلنسکی جنگ فوری طور پر ختم کرسکتے ہیں، یا چاہیں تو لڑائی جاری رکھ سکتے ہیں۔
لیکن یاد رکھیں کہ اوباما کے دور میں کریمیا ایک گولی چلائے بغیر روس کو دے دیا گیا تھا، اور یوکرین کا نیٹو میں داخلہ کسی صورت نہیں ہوگا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں