خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقے مسلح گروہوں کے قبضے میں، عوام مجبور : اے پی سی خطاب
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقے مسلح گروہوں کے قبضے میں ہیں، عوام انہیں بھتہ دینے پر مجبور ہیں۰
، کوئی شک نہیں کہ صوبے کے قبائلی علاقوں میں حکومتی رٹ پر سوالیہ نشان ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اسلام آباد میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے زیرِ اہتمام آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے قبائلیاضلاع میں حکومت کی رٹ پر سوال اٹھایا دیا۔
، ساتھ ہی اے پی سی میں شریک مختلف سیاسی جماعتوں نے اپنے مطالبات پر مبنی مشترکہ اعلامیہ بھی پیش کیا۔
اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نےکہا کہ مسلح گروہ حکومت کی طرف سے منظور شدہ فنڈز کا 10 فیصد حصہ لیتے ہیں۔
، انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ 7 سال بعد قبائلی اضلاع کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے باوجود جرگہ نظام بحال کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں