قومی ہاکی ٹیم کیلئے محسن نقوی کا انعام، کھلاڑیوں کو فی کس 10 لاکھ روپے ملیں گے
محسن نقوی کا ہاکی کھلاڑیوں کے لئے 10 لاکھ فی کس انعام کا اعلان
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہاکی کھلاڑیوں کے لئے 10 لاکھ فی کس انعام کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سےپاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کےکپتان عماد شکیل بٹ کی ملاقات ہوئی۔
، عماد بٹ نے ہاکی کے کھیل کی بحالی اور پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے اشوز سے آگاہ کیا۔
،محسن نقوی کو نشان امتیازملنے پرمبارکباد دی۔اس موقع پروزیرداخلہ محسن نقوی نےگفتگو کرتے ہوئےکہاہاکی کھلاڑیوں کے میڈیکل و فٹنس کیسز کو پی سی بی کی پیشہ وارانہ میڈیکل ٹیم ہینڈل کرے گی،کھلاڑیوں کے ویزا اشوز کو بھی حل کرایا جائے گا،۔
ہماری لوجسٹک ٹیم اس ضمن میں ہاکی کھلاڑیوں کو سہولت دے گی۔محسن نقوی نےہاکی کے کھیل کی بحالی کےلیے ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کراتے ہوئےکہا پرو ہاکی لیگ کے لیے قومی ٹیم کا کوالیفائی کرنا اعزاز ہے۔
،قومی ٹیم کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے حوالے سے اپنا پورا کردار اداکروں گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں