ریاست سے غداری کی جس پر شرمندہ ہوں: گرفتار لیکچرر کا اعترافی بیان
بیوٹم یونیورسٹی کے لیکچرر نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ میں نے ریاست کے ساتھ غداری کی ہے جس پر میں شرمندہ ہوں۔
کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی پریس کانفرنس کے دوران بیوٹم یونیورسٹی کے لیکچرر کا اعترافی بیان نشر کیا گیا ۔
جس میں ملزم نے بتایا کہ ہم دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے ٹیلی گرام ایپلی کیشن کا استعمال کرتے تھے۔
، مجھے حربیار کی جانب سے اہداف بتائے جاتے تھے۔لیکچرر کا کہنا تھا کہ میں نے ریاست کے ساتھ غداری کی ہے۔
انہوں نے وطن کے ساتھ غداری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نوجوان اور طلبہ کو مشورہ دیا کہ طالبِ علم اپنے آپ کو انتشار پھیلانے والی تنظیموں سے دور رکھیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں