وائٹ ہاؤس کا بھارت پر دباؤ: روسی تیل خریدنا یوکرین جنگ کے لیے خطرناک
امریکا نے بھارت سے روس سے تیل کی خریداری فوری روکنے کا مطالبہ کر دیا۔
وائٹ ہاؤس کے وائٹ ہاؤس تجارتی مشیر پیٹرنیوارو کے مطابق بھارت روس سے تیل خرید کر یوکرین جنگ کیلئے ڈالر فراہم کر رہا ہے۔
اپنے حالیہ بیان میں تجاری مشیر کا کہنا تھا کہ بھارت کا روسی تیل پر انحصار دنیا کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے جبکہ بھارت کو جدید امریکی ٹیکنالوجی دینا خطرناک ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت چاہتا ہے اسے امریکی اسٹریٹیجک شراکت دار سمجھا جائے تو روس تیل خریدنا بند کرنا ہوگا۔
پیٹرنیوارو نے واضح کیا کہ بھارت کا روس سے تیل خریدنا ہمیں قبول نہیں۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت پر 50 فیصد ٹیرف بھی عائد کرچکے ہیں اور امریکا اور بھارت کے تجارتی مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں