پنجاب میں چینی سپلائی بہتر بنانے کیلئے نیا فارمولا زیر غور

گھریلو کوٹہ 50 فیصد، پنجاب میں چینی سپلائی کیلئے نئی تجاویز

پنجاب میں چینی سپلائی بہتر بنانے کیلئے نیا فارمولا لانے پر غور
پنجاب حکومت نے چینی کی سپلائی بہتر کرنے کیلئے نیا فارمولا لانے پرغور شروع کردیا، گھریلو کوٹہ بڑھاکر 50 فیصد تک کرنے کی تجویز ہے۔
پنجاب بھر میں آئندہ چینی کی ترسیل کیلئے نئے نظام لانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
، چینی کا آدھا اسٹاک حصہ ڈپٹی کمشنر جبکہ باقی بروکرز کے ذریعے سپلائی کیے جانے کی تجویز دیدی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلو کوٹہ بڑھاکر پچاس فیصد تک کرنے کی تجویز ہے،۔
کمرشل صارف کیلئے 70 فیصد تک کوٹہ فراہم کیا جاتا ہے۔
، اقدام سے سٹے بازی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
کین کمشنر پنجاب نوید شہزاد مرزا کی سربراہی میں کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس میں اس حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں کمیٹی ممبران اور شوگر ملز نمائندگان بھی شریک ہوئے، اس حوالے سے حتمی فیصلہ مشاورت سے کرنے پر زور دیا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں