بھارت کی آبی جارحیت: دریائے راوی میں نچلے درجے کا سیلاب

بھارت کی آبی جارحیت جاری،دریائے راوی میں نچلے درجے کا سیلاب

بھارت کی جانب سے آبی جارحیت جاری،مزید ڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی پاکستان کی جانب چھوڑ دیا گیا۔
جسڑ کے مقام پر 60 سے 61 ہزار کیوسک ریلہ دریائے راوی میں داخل ہوا جو مختلف اضلاع سے ہوتا ہوا اس وقت شاہدرہ کے علاقے تک 26 ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے۔
،جس کے بعد دریائے راوی میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے،سیلابی صورتحال کے باعث راوی کےارد گرد آبادیوں کا انخلا کرا دیا گیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کےمطابق پنجاب کےدریاؤں میں پانی کےبہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
،دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پرنچلےدرجےکا سیلاب ہے،تربیلا کے مقام پرپانی کا بہاؤ 3 لاکھ 9 ہزار کیوسک ہے۔
،کالا باغ کے مقام پردرمیانے درجےکا سیلاب اور پانی کابہاؤ 4 لاکھ 40 ہزارکیوسک ہے۔
،چشمہ کےمقام پرپانی کا بہاؤ 4 لاکھ 92 ہزارکیوسک اوردرمیانےدرجےکی سیلابی صورتحال ہے۔
،تونسہ پردرمیانے درجےکی سیلابی صورتحال اورپانی کا بہاؤ 4 لاکھ 89 ہزار کیوسک ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں