27 ویں ترمیم کی ضرورت نہیں، اسحاق ڈار کا اہم بیان
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئین میں 27 ویں ترمیم کی ضرورت نہیں، ابھی ہم 26 ویں ترمیم ہضم کر رہے ہیں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ملک بہت اچھا چل رہا ہے اور 27 ویں ترمیم کی ضرورت نہیں۔
جبکہ ابھی ہم 26 ویں ترمیم ہضم کر رہے ہیں۔نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت جنگ بندی کی زبانی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔
جبکہ ہم الرٹ ہیں اور بھارت نے اگر میلی آنکھ سے دیکھا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ ہماری طرف سے امن قائم رہے گا کیونکہ ہم امن پسند ملک ہیں اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ پیار محبت سے رہنا چاہتے ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان اور ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات بہتر ہوئے ہیں جبکہ ایران نے کہا ہم نے اپنے دوست کو اب پہچانا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں